کمشنر ساہیوال ڈویژن نے میونسپل کارپوریشن کے مالی وسائل بڑھانے کی ہدایت کر دی

منگل 26 مارچ 2024 11:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے میونسپل کارپوریشن کے مالی وسائل بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی وسائل کے بغیر ناممکن ہے، کمشنر ساہیوال۔کارپوریشن نے مارچ کے پہلے 24 دنوں میں فیسوں کی مد میں ایک کروڑ سے زائد ریکوری کی۔ کمشنر آفس میں منعقدہ میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام کی طرف سے جمع درخواستوں کی منظوری تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے ملک محمد اکرام، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ ،اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ میونسپل آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل نے بتایا کہ کنورژن فیس اور بلڈنگ فیس کی مد میں موجودہ مالی سال میں اب تک 15 کروڑ 4 لاکھ روپے ریکوری کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کارپوریشن کو 411 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 183 منظور کی جا چکی ہیں جبکہ 38 پر اعتراضات لگائے گئے اور 60 کو چالان جاری کیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں