ساہیوال، 9کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی کا جعلی مختا ر نا مہ دستاویزات بنانے پر جعل سازوں کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 27 مارچ 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پولیس سول لائن نے ڈاکٹر سید منصور احمد شاہ کی 9 کروڑ 66لاکھ روپے کی اراضی کا جعلی مختارنا مہ بنانے کے الزام میں وثیقہ نویس عاشق چوہدری اور جعل سازی کے مرتکب فیض محمد گجر ، انصر حسین سمیت دیگر چار ملزموںسے ساز باز ہو کرعدالت محمد عدیل انور سے حکم امتناعی حاصل کرنے اور جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک66جی ڈی کے ڈاکٹر سید منصور احمد شاہ اوران کے بھائی کی 184کنال184کنال زرعی اراضی جس کا سودا عمران میلو سے ڈاکٹر سید منصور احمد شاہ نے کیا اور فروخت کر دی جس کے بعد اس کے بھائی کی اراضی کا مختار نامہ اس کے نام تھاکہ وثیقہ نویس، فیض محمد گجر اور انصر حسین وغیرہ نے باہمی سازش سے بوگس مختار نامہ بنایا جودوران تفتیش اقرار نامہ اور اشٹام جعلی پائے گئے۔جس پر ڈاکٹر سید منصور احمد شاہ کی مدعیت میں پولیس سول لائن نے ملزموں کے خلاف مقدمہ468, 467, 420اور471ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں