یکم اپریل کو ضلع ساہیوال میں مقامی تعطیل کا اعلان

بدھ 27 مارچ 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے یکم اپریل کو میلہ حضرت محمد پناہ کمیر کے موقع پر ضلع ساہیوال میںمقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔یکم اپریل بروز سوموار ضلع ساہیوال کے تمام صوبائی سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے لیکن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال کی طرف سے جاری میٹرک کے امتحانات کے شیڈول پر عمل در آمد جار ی رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں