13سالہ بچی سے گھر میں گھس کر جبراً زیادتی ۔ مقدمہ درج۔ ایک گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 21:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) نواحی چک90نو ایل میں 13سالہ لڑکی ایمان فاطمہ سے جبراً زیادتی مقدمہ درج۔ ایک گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ثمینہ بی بی کی بیٹی13سالہ ایمان فاطمہ گھرپر اکیلی تھی کہ پستول سے مسلح تنویر شیخ اور نا معلوم ملزم زبردستی گھر میں گھس گئے کمسن بچی کو پستول دکھا کر جبراً آبروریزی کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے ثمینہ کی مدعیت میں مقدمہ375اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ایک ملزم نویر شیخ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں