ساہیوال، نقب زن دکان ، بیوپاری کے گھر سے 23لاکھ75ہزار روپے نقدی، زیورات لے اڑی

بدھ 1 مئی 2024 22:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) نقب زن دوکان اور بیوپاری کے گھر سے 23لاکھ 75ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

نقب زن چک 190اے نو ایل سے دوکاندار آمون کی دوکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ، 18موبائل مالیت سوا تین لاکھ روپے، حسن ٹائون چیچہ وطنی میں ایک بیوپاری عثمان خالد کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی،18لاکھ روپے کے زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس ہڑپہ اور تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے دو مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں