ساہیوال، گھریلو تشدد،6خواتین شدید زخمی، مقدمات درج،8گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 22:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سرکاری راستہ کا تنازعہ ، گھریلو تشدد سے 6 خواتین شدید زخمی ، مقدمات درج کر کے 8ملزم گرفتار کرلئے گئے۔چک 106نو ایل میں سرکاری راستہ کے تنازعہ پر سات مسلح افراد سلطان، امتیاز، اکمل ، محمد یاسین، پہلوان، علی اور شفقت نے تحصیلدار کی آمد پر فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا اور ظفر اقبال کے والد محمد اکرم اور ہمشیرہ ثمینہ کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے اور خواتین کی بے حرمتی کی ۔

چک73پانچ ایل میں ایک خاتون مدیحہ کنول کو اس کے خاوند عدنان شہزاد نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور گھر سے ٹرک نمبر3508ایل ای ایس میں سوار عدنان شہزاد، عامر شہزاد، عرفان شہزاد، مدثر گھریلو سامان سمیٹ کر لے جا رہے تھے کہ ٹرک کے آگے کھڑے ہو کر مدیحہ کنول اس کی ماں نذیراں ،15سالہ چھوٹے بھائی سعیدنے احتجاج کیا تو ملزموں نے تشدد کیا ۔

(جاری ہے)

ہنگامہ آرائی پر نمبردار اور گائوں والوں نے تعاقب کیاتو ملزم فائرنگ کر تے ہوئے ٹرک چھوڑکر فرار ہو گئے۔

چک172نو ایل میں مدثر حسین ایڈووکیٹ کی بیوی شمائلہ کوثر ، رمضان بی بی ساس اور سالی پر صادق اوراصغر وغیرہ نے تشدد کیا۔ عصمت دری کی خواتین کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم، یوسف والا اور غازی آباد نے تین مقدمات درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں