ساہیوال، تھریشر گندم نکالنے کا تنازعہ، فائرنگ سے وکیل کے چار بھتیجے شدید زخمی

بدھ 1 مئی 2024 22:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) نواحی چک 20چودہ ایل میں تھریشر سے گندم نکالنے کے تنازعہ پر جعفر حسین وکیل کے بھتیجوں پر دس مسلح افراد کا حملہ ۔ فائرنگ۔ چار افراد شدید زخمی۔ زخمیوں اویس، شاہد اقبال، مدثر حسین اور محمد حسین کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جعفر حسین ایڈووکیٹ کے بھتیجے مدثر حسین نے نور احمد وغیرہ کی گندم اپنے تھریشر سے نکالی ۔

(جاری ہے)

گندم گیلی ہونے کی وجہ سے گندم نکالنے کا کام روک دیا گیا۔ جس پرمشتعل ہو کر نوراحمد، محسن، شوکت، مقبول رمضان، مدثر منظور، مزمل منظور، ظہیر، الفت اور مبشر رزاق نے کلہاڑیوں سے حملہ کر کے اور پستولوں سے فائرنگ کر کے چار افراد مدثر حسین، محمد حسین، اویس اور شاہد اقبال کو شدید زخمی کر دیا ا ور فرار ہو گئے۔پولیس شاہ کوٹ نے جعفر حسین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں دس ملزموں کے خلاف مقدمہ337, 324کی چھ دفعات 148اور149ت پ درج کر کی6ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ زخمیوں میں شاہد اقبال اور مدثر حسین کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں