ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کی بقا کیلئے ایک خطرہ ہے ، کمشنر ساہیوال

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کی بقا کے لئے ایک خطرہ ہے جسے کم کرنے کے لئے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ زندگی میں پلاسٹک شاپرز کا استعمال نہ صرف ماحول کو گندہ کر رہا ہے بلکہ اس سے شہروں اور قصبات کی صفائی کے نظام میں بھی مشکل پیش آ تی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پلاسٹک بیگزکے خلاف مہم کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف اور پاکپتن سعدیہ مہر ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ ، اے ڈی سی جنرل ساہیوال سید منیر بخاری اور اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوام میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے نقصانات سے متعلق آگہی فراہم کریں تاکہ اس کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے ڈویژن میں پلاسٹک بیگز تیار کرنے والوں کی لسٹیں مرتب کرنے اور اس کاروبار کی حوصلہ شکنی کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں