کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں کنفرم

منگل 23 اپریل 2024 21:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) خصوصی جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال آصف بشیر نے تین کروڑ 14لاکھ16ہزار روپے کنورژن فیس غبن کیس میں تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز ، ان کے بھتیجے رائے مرتضیٰ اقبال ایم پی اے کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔ اور ملزموں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانت نامے عدالت میں داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اوکاڑہ کے صو بائی اسمبلی کے دوسابق امیدواروں مہر عبدالستار اور محمد سلیم صادق کی کنورژن فیس غبن کیس میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی اورملزموں کو 5، 5لاکھ روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دے دیا۔انٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے دو جون2023کوکنورژن فیس تعمیر مارکیٹ ، پٹرول پمپ کے غبن کا مقدمہ درج کیا تھا۔ انٹی کرپشن اوکاڑہ نے 20اگست 2023کو دونوں امیدواروں مہر عبدالستار اور محمد سلیم صادق کے خلاف سرکاری اراضی دو کنال پر قبضہ کر کے کوٹھی اور دیگر تعمیرات کر کے کنورژن فیس غبن کے مقدمات درج کیے تھے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں