نوسر بازوں نے ڈرائیور اور تین خواتین کو7 لاکھ 6 ہزار نقدی ، زیورات ، موبائل سے محروم کر دیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) نوسر بازوں نے تین خواتین اور ڈرائیور کو سات لاکھ6ہزار روپے کی نقدی، زیورات ، موبائل اور تیل لوٹ لیا۔ ل*نواز شریف پارک میں چک 90چھ آر کے زمیندار نوید ریاض کی والدہ نسیم اختر کو رکشہ میں سوار نوسر باز خواتین نے 6ہزار روپے کی نقدی اور ایک لاکھ روپے کے زیورات سے محروم کر دیا، جناح سٹریٹ پر چک 5گیارہ ایل کے آفاق احمد کو داتا دربار کے ایک جعلی پیر اور اس کے دو ساتھیوں نے دس ہزار روپے نقدی اور موبائل نوسربازی سے چھین لیا، اڈہ داد فتیانہ پر زمیندار محمد شاہد الطاف کی پھوپھی نسرین کو کار سوار نوسربازوں نے لفٹ دے کر 30ہزار روپے نقدی اور چار لاکھ 80ہزار روپے کے زیورات لوٹ کر خاتون کو کار سے دھکا دے کر گرا دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک 52پانچ ایل میں ہوٹل مالک وقاص نے ٹرالر نمبر970بائیس دیگر کی ٹینکی سے جعل سازی سے ڈرائیور شہزاد احمد کے کھانا کھانے کے دوران تیل مالیت 80ہزار روپے چوری کر لیا جسے چوکیداروں نے پکڑ لیا تو ہوٹل مالک نے ڈرائیور اور چوکیداروں کو قتل کی دھمکی دے کر خاموش کرا دیا۔پولیس سول لائنز، فتح شیر، ہڑپہ اور یوسف والا نے نوید ریاض، آفاق احمد، محمد شاہد الطاف اور شہزاد احمد کی مدعیت میں4 مقدمات 379, 420 اور506ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں