دھرنے والی پارٹی ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرکے ملک وقوم سے جمہوریت چھیننا چاہتی ہے،حافظ فیصل افضل شیخ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 25 اپریل 2016 21:28

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل۔2016ء) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے جنر ل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے کہاہے کہ دھرنے والی پارٹی ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرکے ملک وقوم سے جمہوریت چھیننا چاہتی ہے ۔ ملک کو بد امنی طرف دھکیلا جارہاہے ۔ تمام مسائل کاحل قرآن سنت کے نفاذ میں ہے اور ہم وطن عزیز کی سا لمیت کے لئے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت سے صالح انقلاب برپا کرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز جامعہ مسجد قبا صابر کالونی ساہیوال میں ایک تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر قاری محمد حسن سلفی‘ حافظ محمد قیم ‘ مولانا اسرار محمود ‘قاری محمد عرفان اور مولانا ساجد انصاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی طرف سے جمہوری اقدار کے تحفظ اور پاکستان کو نظریاتی اور اسلامی پاکستان بنانے کیلئے ایک عظیم ٹرین مارچ کا انعقاد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں