سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ساہیوال کے انٹیلی جنس بیورو انسپکٹر کو مدینہ منورہ میں سپر د خاک کر دیا گیااور غائبانہ نماز جنازہ

اتوار 10 جولائی 2016 17:21

سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ساہیوال کے انٹیلی جنس بیورو انسپکٹر کو مدینہ منورہ میں سپر د خاک کر دیا گیااور غائبانہ نماز جنازہ

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر عمر فاروق اقبال کو جنت البقیع مدینہ منورہ میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عید الفطر کے روز عمرہ کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ سے مکہ آتے ہوئے انسپکٹر عمر فاروق اقبال کی گاڑی الٹ جانے کے سبب ہلاک ہو گئے تھے اور ان کے چار ساتھی زخمی ہوئے تھے دیگر چاروں زخمی بھی دم توڑ گئے جس کے بعد سعودی عرب کی انتظامیہ نے تمام افراد کو مدینہ منورہ میں سپرد خاک کر دیا۔

انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر مسقط میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے کہ وہ عید الفطر کے روز ٹریفک کے حادثہ میں ہلاک ہو گئے متوفی سابق ایم پی اے ولائیت شاہ کھگہ چیئر مین یونین کونسل کے بھتیجے اور خضر حیات کھگہ ایم پی اے کے کزن تھے ۔
آج موضع کڑیال میں متوفی انسپکٹر عمر فاروق اقبال کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں