ساہیوال،نامعلوم مسافر نوجوان نشہ آور چیز استعمال کرنے سے جاں بحق، بیرونی اڈا لاریاں سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد

بدھ 20 جولائی 2016 18:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) مسافر بس میں نوجوان بائیس سالہ نامعلوم نوجوان نشہ آور چیز کے استعمال سے جاں بحق ، بیرونی اڈا لاریاں سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق تیرہ جولائی کو صبح ڈھائی بجے لاہور سے ملتان جانے والی ایک مسافر بس میں بائیس سالہ نوجوان نشہ آور چیز پینے سے بے ہوش ہو گیا اور نامعلوم ملزم اسے لوٹ کر فرار ہو گیا ۔

لیکن مسافر بس کے کنڈکٹر نے بے ہوش نوجوان کو ریسکیو 1122 کی گاڑی کے سپرد کر دیا ۔ جس کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میڈیکل وارڈ میں علاج کیا جاتا رہا لیکن سات یوم بعدوہ دم توڑ گیا ۔ جبکہ اٹھارہ گھنٹے تک لاش وارڈ میں بے گور وکفن پڑی رہی بالاآخر ہسپتال انتظا میہ کے احتجاج کے بعد پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے لاش تحویل میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک نوجوان کے ورثا کا سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس غلہ منڈی نے بیرون اڈا لاریاں عارف موڑ سے ایک نامعلوم پچیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی ہے ۔ اس نوجوان کی موت زائد مقدار میں نشہ آور انجکشن لگانے کے سبب ہوئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ایدھی سنٹر کے سپرد کر دی۔ جنہوں نے لاش لاوارث قرار دے کر دفن کر دی ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی کی موت زائد مقدار میں نشہ لینے کے سبب ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں