تجاوزات کے خلاف بھرپور کام ہو گا ،سٹی میئر ساہیوال

پیر 2 جنوری 2017 22:15

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) نومنتخب سٹی میئر ساہیوال اسد علی خان نے کہاہے کہ میرا ایک ہی ایجنڈا ہے صرف اورصرف ہمیں مل جل کر مشاورت کے ساتھ ساہیوال کے لوگوں کیلئے ڈلیور کرنا ہے ان تاجروں کے لئے ایک دن کیلئے معافی کا اعلان کرتاہوں جن کا تجاوزات کے سلسلہ میں سامان قبضہ میں لیا تھا انہیں واپس کرتاہوں مگر آئندہ کوئی معافی نہیں ہو گی ۔

وہ یہاں میونسپل کارپوریشن کے پہلے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ الله تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے اسے عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے جانے کے بعد ہمیں گالیاں پڑیں ۔ تجاوزات کے خلاف بھرپور کام ہو گا ۔اجلاس میں چیئرمین حاجی عبداللطیف کی تجویز پر تاجروں سے مشاورت کیلئے ان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس سے ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی ‘ملک یونس گوگا ‘میاں عامر عزیز ‘ چوہدری طاہر ‘میاں نوید مشتاق فرشتہ اورچوہدری ندیم نے بھی خطاب کیا ۔ ساہیوال میونسپل کارپوریشن کی تمام یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے بھی اپنے اپنے یونین کونسل کے دفاترمیں اجلاس طلب کئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں