ساہیوال: ٹریفک حادثات تین جاں بحق،12شدید زخمی، چار کی حالت نازک

بدھ 11 جنوری 2017 18:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) ٰیہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور 12افراد شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ کامسیٹس یونیورسٹی روڈ پر چک9-87ایل کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکل آپس ٹکرانے کے نتیجہ میں دو افرادمحمد حفیظ 32سالہ اور ادریس 14سالہ جاں بحق جبکہ محمد عاطف 30سالہ،عبدالرشید 40سالہ ، افضال 37سالہ اورمنظور 28سالہ ان چار زخمیوں کا تعلق چک 5-79ایل سے ہے جبکہ مرنے والے دونوں افراد کا تعلق نور شاہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر دو حادثات ساہیوال پاکپتن روڈ چک 9-98ایل اورساہیوال محمد پور روڈ پر چک 6-89آر کے قریب ہوئے جن میں دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر اور رکشہ الٹنے سے ایک بچہ شہزاد 14سالہ جاں بحق ، محمد اکرم 55سالہ ، نثار احمد 28سالہ شہامد 48سالہ ، غلام قادر ڈیڑ ھ سالہ ، ماجد 16سالہ محمد ضمیر 42سالہ ، عطیہ بی بی 36سالہ اور جاوید 15سالہ شدید زخمی ہوئے زخمیوں کا تعلق ساہیوال شہر ، فرید ٹائون ، چک9-98 ایل اور پاک ایونیو کالونی ساہیوال سے ہے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں