ساہیوال،سیشن کورٹ کے گرفتار بیلف کی ضمانت پر رہائی کا حکم

جمعرات 12 جنوری 2017 19:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) انسداد رشوت ستانی کورٹ ساہیوال کے خصوصی جج چو ہدری جمیل احمد نے گرفتار بیلف محمد طارق کی در خواست ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو پچاس ہزار روپے کا ضمانت نامہ دا خل کرا نے پر رہائی کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 19دسمبر 2016کو سیشن جج ساہیوال نے بیلف محمد طارق کو چک 188/9.Lکی ایک عورت عا ئشہ بی بی کی ایک مقدمہ میں ڈگری کے اجراء کے لئے 15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا اور اینٹی کر پشن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں