ساہیوال،ریسکیو کا ہسپتالوں سے’’ مریض شفٹنگ سروس‘‘ کا آغاز

بدھ 1 فروری 2017 20:24

ساہیوال،ریسکیو کا ہسپتالوں سے’’ مریض شفٹنگ سروس‘‘ کا آغاز
ساہیوال۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلع بھر کے ہسپتالوں سے’’مریض شفٹنگ سروس‘‘ کا آغاز کر دیاگیا ہے اس سروس کا مقصد ایمرجنسی اور ایسے مریض جن کا علاج معالجہ مقامی ہسپتال میں نہیں ہو سکتا ان کو بہتر طبی سہولیات کیلئے دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں شفٹ کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کی عوام کو فوری اور فری طبی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ریسکیو محافظ کی رجسٹریشن کا پراسس مکمل کرنے کے بعدان کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ایمرجنسی یا سانحہ کی صورت میں انکی خدمات بھی حاصل کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں