ورلڈ سکل ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال میں ایک تقریب منعقد ہوئی

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد جمعہ 16 جولائی 2021 15:06

ورلڈ سکل ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال میں ایک تقریب منعقد ہوئی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2021ء) ورلڈ سکل ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس چوہدری عاصم رفیق جبکہ مہمان اعزاز پی ٹی آئی ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں نوید اسلم تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرنسپل ساجدہ نورین نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ خواتین چیچہ وطنی اور ساہیوال کی طالبات کے بنائے ہوئے پروجیکٹس نمائش کیلئے پیش کئے جسے مہمانوں نے گہری دلچسپی سے دیکھا اور طالبات کی بنائے ہوئے فن پاروں کو سراہا اور کہا کہ خواتین کو فنی تعلیم فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کی توجہ قابل ستائش ہے۔ آخر میں طالبات کو بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعام بھی دیئے گئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں