پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام 73ویں پنجاب گیمز میں ساہیوال ڈویژن نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 30 اکتوبر 2022 15:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2022ء) پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام 73ویں پنجاب گیمز 2022 میں ساہیوال ڈویژن نے مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن جبکہ دیگر گیمز میں مختلف پوزیشنز حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن کی فٹبال ٹیم نے گولڈ میڈل جیت کر ساہیوال کا نام روشن کیا جس میں شہزاد بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ساہیوال کے ہی انضمام الحق بہترین گول کیپر قرار پائے۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے بتایا کہ اتھلیٹکس سو میٹر ریس میں شجر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ والی بال میں ساہیوال کی ٹیم نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرائی۔انہوں نے بتایا کہ گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ساہیوال کی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کے فرائض پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد اشفاق نے سر انجام دیے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں