مارکیٹ کمیٹی سانگھڑکی مہنگی اراضی کروڑوں میں فروخت کرکے چند ہزار روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف

پیر 21 مارچ 2016 16:35

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) عجب کر پشن کی غضب ناک کہانی غریب ڈیپارٹمنٹ کی مہنگی اراضی کو کروڑوں میں فروخت کر کے چند ہزار روپے ڈیپارٹمنٹ کے اکاونٹ میں جمع کرانے کا انکشاف مارکیٹ کمیٹی کے اکاونٹ میں عملہ کو تنخواہ دینے کے لئے رقم نہیں ہے جعلی دستاویزات پر نو کری لینے والے اوپر ہی اوپر سے حصہ لیکر مال بنانے میں مصروف باریک بینی سے انکواری کی جائے تو اصل حقائق سامنے آجائیں گے مارکیٹ کمیٹی کے اندرون ذرائع،سانگھڑ ما رکیٹ کمیٹی میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹوں کی کسی تشہیر کے بغیر بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ایک معمولی کلارک مارکیٹ کمیٹی کے معاملات چلانے میں مصروف شہریوں کا نیب اور ایف آئی اے سے کاروائی کا مطالبہ اس سلسلے میں ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی سانگھڑ کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کر کے مارکیٹ کمیٹی کے سرکاری پلاٹوں کو فروخت کا عمل جاری ہے ، دوسری طرف مارکیٹ کمیٹی کے پر جیکٹ میں شامل ڈسپینسری ، پارک،بینک،مسجد ، ڈسپوزل ، اور کینٹین سمیت دیگر سرکاری پلاٹوں کی فروخت ایک معاہدے کے تحت کردی گئی ہے اس ضمن میں ملنے والی معلومات کے مطابق فروخت کئے گئے پلاٹوں کے نیلام کر نے کی تشہیر کسی بھی نیوز پیپر کے زریعے کی جانی ہے ،سرکاری پلاٹوں کی فروخت میں تمام سرکاری قواعدوضوابط کو نظر انداز کر تے ہوئے سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر کر کے من پسند افراد کو نوازا جا رہاہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے پارک کو بھی ایک کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کر دیا گیا ہے جسکے لئے کاغذی کاروائی کی جارہی ہے.۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں