گوٹھ کنڈو چانڈیو اور قبرستان کے درمیان نہر پر پل نہ ہونے کے باعث دیہاتی بجلی کے پرانے کھنبے نہر پر ڈال کر جنازہ میت قبرستان لے کر پہنچے

اتوار 8 دسمبر 2019 22:20

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) گوٹھ کنڈو چانڈیو اور قبرستان کے درمیان نہر پر پل نہ ہونے کے باعث دیہاتی بجلی کے پرانے کھنبے نہر پر ڈال کر جنازہ میت قبرستان لے کر پہنچی.کڈھن کے گوٹھ کنڈو چانڈیو میں انتقال کر جانے والی جمن ملاح کی والدہ کو تدفین کے لئے گوٹھ کے درمیان سے گزرنے والی نہر سنی گونی پر پختہ پل نہ ہونے کے باعث دیہاتوں نے بجلی کے پرانے کھنبے نہر پر ڈال کر مرحومہ کی میت کو قبرستان میں تدفین کے لئے کھنبوں کے پل صراط سے میت کو چار کی بجائے دو افراد نے کندھ دے کر نہر پار کر کہ قبرستان تک پہنچایا جہاں پر مرحومہ کی تدفین کی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی دیہاتوں کے مطابق اس جدید اور ترقی کے دور میں بھی ضلع کے سنکڑوں دیہاتوں کا نہروں اور سیم نالوں پر پل نہ ہونے کے باعث زمینی راستے اور رابطے منقطع ہیں واضع رہے کہ دو روز قبل بھی نندو کے گوٹھ سونو سیال میں سے گزرنی والی نہر پر پل نہ ہونے کے باعث بچوں کو لکڑی کے بنے سیڑی نماں پل سے گزر کر روزآنہ اسکول جانے کے لئے مشکل اور خطرناک مرحلہ سے گزرنے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے پر پاک آرمی نے نوٹس لے کر پل تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں