ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ کے سپریٹنڈنٹ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی اور سندھ ڈے کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:51

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ کے سپریٹنڈنٹ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی اور سندھ ڈے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سندھی گیتوں پر قیدیوں کا رقص۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقسانگھڑ ڈسٹرکٹ جیل میں جیل کے اعزاز میں الوداعی پارٹی اور سندھ ڈے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس دوسری جانب الخدمت فائونڈیشن کے رشید احمد راجپوت راجہ وسیم نے معذور و قیدیوں و بیمار قیدیوں کے لیے دو ویل چئیر عطیہ کی اس موقع قیدیوں نے سندھی نغموں پر رقص بھی کیا اس موقع پر ایک طرف قیدیوں میں ایکتا دن کی خوشی تھی تو دوسری جانب جیل سپریڈنٹ کے تبادلے پر ہر قیدی کی آنکھ اشکبار تھی ڈسٹرکٹ جیل سپریڈنٹ عبدالرزاق رضاجتوئی کو جب اسٹیج سے نیچے بلایا گیا تو قیدیوں نے جیل سپریڈنٹ کو گلے سے لگا لیا اور پیار سے بوسے بھی دیے جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالرزاق رضا جتوئی بھی قیدیوں میں گھل مل گئے اور قیدیوں کے ساتھ خوب رقص کیا اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے جیل کے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے اللہ تعالی آپ سب کی رہائی میں آسانی پیدا کرے اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ آپ جتنے دن بھی اس جیل میں رہیں گے آپس میں پیار محبت اور خلوص سے رہیں گے دوسری جانب صحافی راشد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ہر جگہ سندھی ہی ہوتا ھے اور سندھی ثقافت کا دن منانے کا مقصد یہ نہیں کہ ٹوپی اجرک پہن کر گھوما جائے بلکہ ثقافت کے دن عہد کرنا ہوتا ہے یہ بھائی چارے کا دن ہیاور میں امید کرتا ہوں کہ یہاں سے رہائی پانے کے بعد اپنے ملک اور سندھ کے لئے اچھے کام کرو گے اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھو گے دوسری جانب قیدیوں نے جیل سپریڈنٹ رضا جتوئی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اس موقع پر قیدیوں کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا کبھی بھی کسی قسم کی کمی محسوس نہی ہونے دی ہم ہمیشہ اس جیلر کو یاد رکھیں گے آج یہ ہم سے بچھڑ رہے ہیں جس کا ہمیں دکھ ہے اور ہر قیدی کی آنکھ نم ہے انھوں نے ہمیں باپ جیسا پیار دیا جیل میں ہمیں اچھا کھانا دوائیں جیسی سہولیات دی جاتی ہیں اس موقع پر میرپورخاص ڈویژن کے اے ڈی سی احسن علی خاصخیلی. جیلر امتیاز خاصخیلی، پریس کلب سانگھڑ کے انفارمیشن سیکرٹری منور شاھین، وقاص احمد رحمانی، و دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی.

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں