سانگھڑ پولیس نی2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس اور کچی شراب برآمد کرلی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:56

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) آئی جی سندھ اور ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی7کلو چرس، 1500 لیٹر کچی شراب سمیت 52 گرام آئس ہیروئن برآمدکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اور ایس ایس پی کی ہدایت پر سانگھڑ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نظامانی محلہ سے دو منشیات فروش گرفتار کرلئے۔

اس موقع پرایس ایچ اواحسان بلیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر نظامانی محلہ اور مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان عرس نظامانی اور وکیل پٹھان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے سات کلو چرس اور باون گرام آئس ہیروئن بھی برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزمان پر پہلے بھی منشیات کے متعدد کیسزز درج ہیں ایس ایچ اواحسان بلیدی نے بتایاکہ ملزمان پہلے بھی سزا کاٹ چکے ہیں شہر بھر میں منشیات کی فروخت کی وجہ سے کتنے ہی گھر برباد ہوگئے اور کتنے نوجوان نسلیں تباہ ہو چکی ہے دوسری جانب ملزمان وکیل پٹھان نے کہاکہ ہم نے قسم کھا رکھی ہے کہ کوئی بھی غلط کام نہیں کروں گا مجھے جان بوجھ کر پھنسایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ سانگھڑ سے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں دوملزمان کو کھڈرو اور ٹنڈوآدم تھانوں پر شو کیا گیا ہے ٹنڈوادم اور کھڈرو تھانوں پر دو دوکلو چرس شو کی گئی ہے ٹنڈوآدم تھانے پر محمد اسلام ولد بابوخان یوسفزئی عرف پھنی اور کھڈرو تھانے پر عاشق ولد غلام الدین خاصخیلی کو گرفتار کیا گیا ہے اس لعنت کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں