کنو کی ایکسپورٹ سے ملک کو کثیر زر مبادلہ حاصل ہو گا،رضا سالک

منگل 7 دسمبر 2021 14:08

کنو کی ایکسپورٹ سے  ملک کو کثیر زر مبادلہ حاصل ہو گا،رضا سالک
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان کا کنو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرنے سے  ملک کو کثیر زر مبادلہ حاصل ہو گا  جبکہ سرگودھا کا کنو ہر لحاظ سے کوالٹی اور مٹھاس کے حوالہ سے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے کنو کی پیداوار اب سرگودھا سے نکل کر مظفر گڑھ' لیہ' ڈیرہ غازی خان اور دیگر اضلاع میں بھی پھیل رہی ہے کنو کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور کسانوں کی رہنمائی کیلئے سرگودھا کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی سٹرس ریسرچ سنٹر قائم کیا جارہا ہے جہاں سے کسان کنو کی کاشت اور پیداوار بڑھانے میں اس ریسرچ سنٹر سے رہنمائی حاصل کرسکیں گے ان خیالات کا اظہار سٹرس ریسرچ سنٹر سرگودھا کے سینئر ڈائریکٹر رضا سالک نے کسانوں اور ایکسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو مطلوبہ رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر کاشتکار کھاد اور پانی کا صحیح استعمال نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے کنو سمیت دیگر ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں مطلوبہ ٹارگٹ کا حصول مشکل ہوجاتا ہے سٹرس ریسرچ سنٹر کسانوں کی رہنمائی کیلئے بہترین ادارہ ہے اگر کاشتکار سٹرس سنٹر سے رہنمائی حاصل کریں تو ان کی پیداوار دو گنا ہوسکتی ہے اور اس سے کاشتکاروں کیساتھ ساتھ پاکستان کے زر مبادلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔


متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں