سرگودھا،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے دونوں دھڑوںنے الیکشن کا اعلان کر دیا ، رابطہ مہم شروع

جمعرات 9 نومبر 2023 16:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) سرگودھاچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی نے اپنی قوت بڑھانے کے لئے مرکزی انمجن تاجران کو اپنے زیر اثر رکھنے کے لئے دونوں دھڑوں پر مشتمل دس رکنی کمیٹی بنا کر الیکشن کا اعلان کر دیا۔جس سے نالاں تاجران نے اپنی رابطہ مہم شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی قوت میں اضافہ کے لئے مرکزی انجمن تاجران کو زیر اثر رکھنے کے لئے اپنی سربراہی میں قائم دونوں تاجران دھڑوں کے ممبران پر مشتمل دس رکنی کمیٹی تشکیل دے کر الیکشن کا اعلان کر دیا جس سے نالاں تاجران نے اپنی رابطہ مہم شروع کر دی۔

جن کا موقف ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع اپنے معززین پر مشتمل کمیٹی بنائے جو از سر نو تنظیم سازی کے لئے ڈور ٹو ڈور دوکاندران سے ان کے انکم ٹیکس گوشوراہ اور وزٹنگ کارڈز اکٹھے کر کے کاروبار کرنے والے حقیقی تاجران کو رجسٹرڈ کر کے ان کی تنظموں کے جمہوری الیکشن کروا کر منتحیب صدور اور جنرل سیکرٹریز پرووٹران میں الیکشن کروائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سرگودھا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ساجد حسین تارڈ نے اپنی سربراہی میں تشکیل کردہ دس رکنی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔

جس میں دونوں گروپوں پر اتحاد کے مراحل کو مکمل کرنے کے بارے مذید تجویز سامنے آنے پر مشاورت کیلئے مذید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس موقع پر موجود چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر ساجد حسین تارڑ، سابق صدر مرزا فضل الرحمن اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد تہور بلال اصغر کا کہنا تھا کہ تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے سرگودھا چیمبر آف کامرس ہر سطح پرموجود ہوگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں