گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں کشمیر ڈے کے حوا لہ سے 2روزہ مقابلہ مضمو ن نو یسی واردو مباحثے کا انعقاد

بدھ 3 فروری 2021 12:27

سلانوا لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2021ء) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجا ب کے ا حکا ما ت کی روشنی میں گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودہا میں کشمیر ڈے کے حوا لہ سے 2روزہ مقابلہ مضمو ن نو یسی اور اردو مباحثے کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں طلبہ و طالبا ت کی کثیر تعداد نے شر کت کی اور مقابلہ جات میں مکا لہ نگا ر وں اور مقررین کے علاو ہ پرنسپل انبالہ مسلم کالج مشتاق احمد ججہ وا ئس پرنسپل ڈاکٹر فیاض احمد فیضی نے اپنے خطا بات میں کشمیر جنت نظیر کی تاریخی حیثیت اور واد ی میں مسلط بھارتی سامراجیت ان کے ظالما نہ اور جا برا نہ رو یو ں اور مختلف پہلووں کو ا جاگر کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لا کھوں کی تعداد میں انڈین افوا ج نہتے کشمیر یوں پر مظالم کے ذریعے انسانی حقوق کی بدترین پا ما لی کر ر ہی ہے ، حکو مت اور 22کروڑعوا م اپنے کشمیر ی بھائیوں کی ہر قسم کی اخلاقی سماجی حمائت جاری رکھیں گے ، مکالہ جا ت کے اختتا م پر پرنسپل پروفیسر مشتا ق احمد ججہ وا ئس پرنسپل ڈاکٹر فیاض احمد فیضی نے نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ و طالبا ت میں سرٹیفیکیٹس اور انعا مات تقسیم کیے۔

مکالہ جات میں نظا مت کے فرائض شعبہ اردو کے استاد پروفیسر خا لد بلوچ نے سرانجام دیئے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں