سرگودھا، کریشنگ سیزن2018-19کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری

ناقص انتظامات اور مڈل مین کی اجارہ داری ختم نہ کرنے پر ضلعی حکومتوں سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ،زرائع

اتوار 20 جنوری 2019 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) کریشنگ سیزن2018-19کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری، ناقص انتظامات اور مڈل مین کی اجارہ داری ختم نہ کرنے پر ضلعی حکومتوں سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی کی جانب سے سرگودھا ،بھکر،فیصل آباد، جھنگ، وہاڑی سمیت 17 اضلاع میں جاری کریشنگ سیزن کے انتظامات اور قوائدو ضوابط پر عملدرآمد کے حوالے سے دوسری مانیٹرنگ رپورٹ گزشتہ روز جاری ہوئی ہے جس کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں نے مجموعی طور پر374کنڈا جات چیک کئے جن میں سے 317غیر تصدیق شدہ/غیر قانونی کنڈا جات سامنے آئے ، جن کی سرگودھا میں 23اوربھکر میں تعداد21ہے،رپورٹ میں اس امر کی واضح نشاندہی کی گئی کہ رواں کریشنگ سیزن میں بھی مڈل مین کا کردار ختم ہو سکا اور نہ ہی کاشتکاروں کوریلیف مل رہا ہے ، اس حوالے سی351کنڈا جات کے مالکان کی نشاندہی کی گئی جو خود ملوں کے نمائندے بن کر مڈل مین کا کردار ادا کرتے ہوئے کاشتکاروں سے اونے پونے داموں گنا خرید کر کمیشن پر آگے شوگر ملوں کودے رہے ہیں،واضح احکامات کے باوجود مڈل مین کے ذریعے کاشتکاروں سے 140سے 150روپے فی من گنا خریدا جا رہا ہے ،یہی نہیں کٹوتی کے معاملہ میں بھی بے ضابطگی کی تصدیق ہو ئی ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کلیئر کریں جبکہ ڈویژنل و ضلعی کمیٹیوں کی کارکردگی کی بہتری کے ساتھ ساتھ ترجیح بنیادوں پر حکومتی ایس او پی پر عملدرآمد اور کاشتکاروں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنانے کا بھی کا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں