سرگودھا شہر میں سلانوالی روڈ پرمکینوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ‘کچرا کنڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

اتوار 19 مئی 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) سرگودھا شہر میں سلانوالی روڈ پر مکینوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کر کے کچرا کنڈی کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بصورت دیگر دفاتر کا گھراو کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں سلانوالی روڈ پر نیو پھٹہ منڈی اور پھر اربن ٹرانسپوٹ اڈا قائم کیا گیا جہاں رفتہ رفتہ جگہ کو کچرا کنڈی بنا دیا گیا۔جس کے باعث بیماریاں جنم لینے اور تعفن پھیلنے لگا تو مکین سراپا احتجاج بن گے جہنوں نے روڈ پر جمع ہو کر شدید احتجاج کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر حالات کو کنڑول کیا جائے ورنہ دفاتر کا گھراو کر نے پر مجبور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں