موجودہ نظام کبھی تبدیلی نہیں لاسکتا، قوم انتخابات کا بھیانک انجام دیکھ لے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے الیکشن کے بعد سر پکڑ کربیٹھ جائیں گے،11مئی کو ملک کے ہر شہر میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے ، احتجاج پولنگ اسٹیشنز کے قریب نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کو پرویز مشرف کے سوا پورے ملک میں کوئی نااہل نظرنہیں آیا ، کرپشن کرنے والوں کو پاک صاف بنادیا گیا، تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 7 مئی 2013 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء ) تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کبھی تبدیلی نہیں لاسکتا، قوم انتخابات کا بھیانک انجام دیکھ لے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے الیکشن کے بعد سر پکڑ کربیٹھ جائیں گے۔وہ منگل کو لندن سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔کارکنوں کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پران کا شاندار استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات کے نتیجے میں نظام بدلنا تو دور کی بات ہے، چہرے بھی نہیں بدلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے الیکشن کے بعد سر پکڑ کربیٹھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم انتخابات کا بھیانک انجام دیکھ لے۔ اس کے بعد وہ نیا نظام پیش کریں گے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے دوبارہ اس عزم کا اظہار کیا کہ گیارہ مئی کو ملک کے ہر شہر میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے مگر ان کا احتجاج پولنگ اسٹیشنز کے قریب نہیں ہوگا۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پرویز مشرف کے سوا پورے ملک میں کوئی نااہل نظرنہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو پاک صاف بنادیا گیا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تین صوبوں میں انتخابی مہم پر پابندی ہے مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں