ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انسداد ملاوٹ اجلاس منعقد

بدھ 26 فروری 2020 15:10

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے دودھ، گوشت، دالوں، پانی او رمصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے والوں کو سلاخوںکے پیچھے دھکیلنے اور اُنہیں قرار واقعہ سزادلوانے کیلئے مضبوط مقدمات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے سماج دشمن کاخاتمہ ممکن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈسٹرکٹ انسدادِ ملاوٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) میثم عباس ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھار ٹی فاروق حیدر عزیز ‘تمام تحصیلوںکے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن حافظ ر میز، ڈائریکٹر زراعت سید ہاشم رضا ‘ پولیس ‘کنٹونمنٹ بورڈ ‘ہیلتھ ‘کارپوریشن او ردیگر متعلقہ افسران او رنمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شادی ودیگر تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالوں ‘ مارکی اور ہوٹلوں کے مالکان کوگرفتار کرنے سمیت پکوان قبضہ میں لینے کی سخت ہدایت جاری کی ہے تاکہ حکومت کے رٹ کو چیلنج کرنے والے اور ضابطوں پر عمل نہ کرنے والوں کا محاسبہ ممکن ہوسکے۔

انہوں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات پر 48 گھنٹے کے اندر اندر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )کو ملاوٹ کے خاتمہ کے متحرک ومتعلقہ اداروں کے اراکین کو خصوصی تربیت دلانے کیلئے ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے ۔انہوں نے محکمہ پولیس کو انسداد ملاوٹ اقدامات کیلئے محکموں کے ساتھ بھر پور تعاون کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن حافظ رمیز نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی او راس کے میکنیزم بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت سید ہاشم رضا نے کھادوں ‘زرعی ادویات اور بیجوں میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کئے جانے و الے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ملاوٹ مافیا کے لائسنس منسوخ کرنے اور ملوث افرا دکے خلاف فوجداری مقد مات درج کروانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں