پاکستان کی یادیں بھول نہیں پاتے ، واپس جا کر لاہوریوں کی مہمان نوازی کے قصے سناتے ہیں ‘ سکھ یاتری

پیر 23 نومبر 2015 13:29

کوٹ مومن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبا ت میں شرکت کے لئے بھارت سے آنیوالے سکھ یاتری سندیپ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمارے مقدس مقامات ہونے کے لحاظ سے ہمیں پیارا تو لگتا ہے لیکن یہاں کی عوام اور حکومتی سطح پر جو پیار اور عزت دی جاتی ہے ہم اسے بھی کبھی بھول نہیں پاتے ، بھارت واپس جا کر ایک طرف بابا گرونانک کے میلے کے قصے سناتے ہیں تو دوسری طرف لاہوریوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اپنے ہی گھر میں ہیں ،یہاں کی مٹی کی خوشبو ہمارے خمیر میں شامل ہے۔حکومت کی طرف سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ میڈیکل سے لے کر سکیورٹی تک کے تمام معاملات میں مقامی حکومت بہت تعاون کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 25اور 26نومبر کی درمیانی شب ننکانہ صاحب میں میلہ میں شرکت کریں گے اور نومبر کے آخر تک پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر کرتے ہوئے او ر یادیں سمیٹتے ہوئے واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں