سرگودھا،مصطفیٰ آباد میںگھر کی چھت گرنے سے ماں اوردو بچے جاں بحق

جمعہ 20 جولائی 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سرگودھا لاہور روڈ کے رہائشی علاقہ مصطفیٰ آباد میں زیر تعمیر عمارت کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں اپنے دو بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصطفی آباد میں زیر تعمیر عمارت پر لینٹر ڈالنے کی تیاری میں تعمیراتی سامان پڑوسی کے مکان کی چھت رکھا گیا جہاں محنت کش محمد عظیم کی بیوی خدیجہ رانی المعروف مذمل بی بی، بیٹا پانچ سالہ محمد حسین اور بیٹی آٹھ سالہ حلیمہ سعدیہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ زیر تعیر عمارت کے پڑے سامان کا وزن برداشت نہ کرتے ہوئے اچانک چھت گری اور تینوں افراد ملبہ تلے دب گے جس کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیور آپریشن کیا گیا ۔

تاہم چھت کے ملبہ تلے دب کر خاتون خدیجہ رانی المعروف مزمل بی بی موقع پر جاںبحق جبکہ دونوں بچے 8 سالہ حلیمہ سعدیہ اور 5 سالہ محمد حسین ریسکیو کرتے ہوئے چل بسے۔ جن کو طبی ملاحظہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ وارٹر ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔اس طرح گھر میں تین افراد کی موت سے علاقہ میں کہرام مچ گیا جہاں ہر انکھ اشک بار تھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں