غیرت کے نام پر شدید زخمی ہو نے والی خاتون ہسپتال میں چل بسی

بدھ 24 اپریل 2019 15:38

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سرگودھا کے نواحی چک نمبری49 شمالی میں غیرت کے نام پر شوہر خالد اقبال قوم آرائیں نے اپنے نو عمر بچے ارسلان سے ملکر اپنی 35 سالہ اہلیہ فرزانہ کو گھر سے نکال کر اس پر کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیاتھا ،جس کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہر خالد اقبال کو اپنے ہمسائے شرجیل اور اپنی اہلیہ کے کردار پر شک تھا۔پولیس نے فرزانہ بی بی کے بھائی امجد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں