ہر سطح پرکرپشن کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کرپشن کا ہر طرح سے خاتمہ کیا جا رہا ہے سرکاری اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اینٹی انکروچمنٹ مہم جاری ہے اینٹی کرپشن نے ریجن بھر کی 3400دکانوں کی نشان دہی کی جن کے کرائے مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ہونے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے 57کروڑ سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے 11کروڑ روپے کا کیش وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا ہے 16ملزمان اور 6اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹی کرپشن بابر الرحمن وڑائچ نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ریجن بھر میں کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے زرعی اراضی کو کمرشل ، شادی ہالز ، فیکٹریاں بغیر نقشہ فیس کے منظور کروائی گئی ہیں، متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر انٹی انکروچمنٹ مہم جاری ہے جس کے دوران 1347کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے جس کی مالیت 57کروڑ 58لاکھ 13ہزار 440 روپے ہے 11کروڑ 66لاکھ 99ہزار 31روپے کی ریکوری سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھاے جا رہے ہیں ریجن بھر میں 3400دکانوں کی نشان دہی کی گئی جن کے کرائے مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ہیں بیشتر کی نیلامی ہی نہیں کروای گئی جن میں کارپوریشن ، مارکیٹ کمیٹی، اوقاف کی دوکانیں شامل ہیں جن کی دوبارہ نیلامی مارکیٹ ویلیو کے مطابق کروانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گی ہیں، کرایوں اور ریکوریوں کی مد میں حکومتی خزانے کو فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید بتایا کہ کرپشن کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے موصول ہونے والی شکایات کے خلاف کاروائی عمل میں لا جا رہی ہے جرم ثٓبت ہونے والے سرکاری ملازمین کے خلاف دو طرح سے کاروائی ہو رہی ہے ملزمان کو گرفتار کر کے چلان عدالت میں بھجوا دیا جاتا ہے دوسرا پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے کرپشن کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں