سرگودھا میں ناجائز منافع خوری کیخلاف جاری مہم میں سلنڈر گیس کی مہنگے داموں فروخت پر دو دوکاندار گرفتار

جمعرات 23 جنوری 2020 14:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سرگودھا میں ناجائز منافع خوری کے خلاف جاری مہم میں سلنڈر گیس کی مہنگے داموں فروخت پر دو دوکانداروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں مصنوعی مہنگے کے خلاف حکومت کے احکامات پر ناجائز منافع خوروں کے تدارک کے لئے مہم کو تیز کر دیا گیا۔جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجہ لیاقت نے اچانک چیکنگ کے دوران نواحی چک 43 شمالی میں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کر کے مہنگے داموں سلنڈر گیس فروخت کرنے پر 2 دوکانداروں رضوان اور خضر کو گرفتار کروا دیا جن کے خلاف تھانہ سٹیلائٹ ٹاون میں 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں