سرگودھا پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں چھ ملزمان کو گرفتار کر کے 585پتنگیں و درجن سے زائد کیمیکل ڈوریں برآمد کرلیں

منگل 7 اپریل 2020 14:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) سرگودھا پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں چھ ملزمان کو گرفتار کر کے 585پتنگیں و درجن سے زائد کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں ڈی پی او کے حکم پر پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں تھانہ سٹی پولیس نے بلاک نمبر29میں چھاپہ مار کرعامر رضوان ولد غلام دستگیر سکنہ بلاک29سرگودھا کو پتنگیں وکیمیکل ڈوریں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 500پتنگیں و14کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں۔

تھانہ فیکٹری ایریا نے راشد محمود ولدمحمود خان سکنہ رحمان پورہ سے 25پتنگیں اورکیمیکل ڈوریں برآمد کرلیں اسی طرح تھانہ کینٹ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر معاذ حامد، علی رضا سکنائی49شمالی سے 20پتنگیں اور محمد حسن، محمد ارسلان سکنائے چک48شمالی سے 40پتنگیں برآمد کر لیں۔جس پر گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں