سرگودھا‘گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس کے رویہ کے خلاف علاقہ میں زبردست احتجاج‘حکام کی معاملے کی مکمل چھان بین کی یقین دہانی

پیر 14 جون 2021 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس کے رویہ کے خلاف علاقہ میں زبردست احتجاج پر محکمہ تعلیم کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو معاملہ کی مکمل چھان بین کی یقین دہانی کروا دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ مٹھہ ٹوانہ کے گائوں لکو میں سرکاری گرلز ھائی سکول کی ہیڈمسٹر یس کے رویہ کے خلاف علاقہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہیڈمسٹرس نے من مرضی کے فیصلوں کی بدولت سکول کا بیڑہ غرق کردیا جس کوڈی او سیکنڈری کی مکمل سپورٹ حاصل ھے جس کی آشیرباد پر ہیڈ مسٹریس نے جماعت نہم،دھم،کی طالبات کو سکول سینکال باہر کیا اورداخلہ نہیں بھیجونے کی دھمکیاں دے کر طالبات کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالبات کے لواحقین نیہیڈمسٹرس کے رویہ کو نامناسب اور سکول سسٹم کے لئے نقصیان دے قرار دے دیااور کہا کہ ایک نئی ٹیچر تعیناتی سے تعلیم کا معیار بہتر ھواھے لیکن اس کی اچھی تعلیم اورسچ ،سکول کی ویلفئیر،ھیڈمسٹرس کوناگوار گزر رہی ہے۔

مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے ھیڈمسٹرس کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا۔اس صورتحال پرسی ای اوایجوکیشن اور ڈی ای او ایجوکشن موقع پرپہنچ گئے۔اور مظاہرین کو معاملہ کی مکمل چھان بین کی یقین دہانی کروا دی۔جس میں بتایا جا رہا ہے کہ گرلز ہائی سکول میں کشیدگی کے قصوروار کے تعین کے لئے صورتحال کا مکمل طور پر جائزہ لیا جا رھا ہے جس کی انکوائری رپورٹ پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں