کوئی بھی مذہب انسانیت کے بنیادی حقوق کی پامالی کا سبق نہیں دیتا‘مقررین

بدھ 26 جنوری 2022 13:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سرگودھا میں مجلس تحفظ ماحولیات و مذہبی ہم آہنگی سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اخوت و محبت، بھائی چارے اور دوسرے دیگر مذاہب سے نرمی برتنا ہی آزاد ریاست کی پہلی ترجیح ہوتی ہے،اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا بھر میں اقلیتیوں کو تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے اپنا مقام آپ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

مجلس تحفظ ماحولیات مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے مسلم اور اقلیتی مقررین نے کہا کہ کوئی بھی مذہب انسانیت کے بنیادی حقوق کی پامالی کا سبق نہیں دیتا، تمام مذاہب سے بالا تر ہو کر انسانیت سے پیار کرنا ہی ہمارے انبیاء کرام کا بنیادی سبق ہے۔مقررین نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی ہی مذہب اور ریاست کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

تمام مذاہب سے یکجا محبت ، اٴْن کی حقوق کے تحفظ کیلئے متعلقہ ریاست اور مذہبی قائدین اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔جس سے معاشرہ میں یکسانیت کو فروغ دیتے ہوئے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات ، مذہبی تضاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پٴْرامن قومیں ایک دوسرے کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں