سرگودھا شہر میں غیر قانونی پلازوں کی تعمیر اور کاروبار کرنے کا دھندہ رک نہ سکا

کارپوریشن کی متعلقہ برانچ معاملات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی، متعدد پلازے بغیر نقشہ و دیگر قانونی لوازمات کے تعمیر کیے جا چکے ہیں

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) سرگودھا شہر میں غیر قانونی پلازوں کی تعمیر اور کاروبار کرنے کا دھندہ رک نہ سکا۔

(جاری ہے)

کارپوریشن کی متعلقہ برانچ معاملات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی، تفصیل کے مطابق سرگودھا شہر متعدد پلازے بغیر نقشہ و دیگر قانونی لوازمات کے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ متعدد زیر تعمیر ہیں، اس ساری صورتحال میں کارپوریشن کا ادارہ تو خسارہ میں جا رہا ہے، جبکہ نقشہ برانچ و دیگر برانچوں کے ملازمین خوشحالی سے زندگی گزار رہے ہیں، کروڑوں روپے کے خسارہ کی وجہ سے کارپوریشن کو متعدد دیگر پراجیکٹ شروع کرنا پڑتے ہیں، ذرائع آمدن کے اصل وسائل کو مصلحتاً نظر انداز کیا جا رہا ہے، نقشہ برانچ کے تمام اہلکار سرکاری اختیارات کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے شہر میں ہونے والی تمام تعمیراتی کاموں کو جاری رکھنے کی اجازت دے کر ادارہ کو سالانہ کروڑوں روپے کا خسارہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں