بچوں کے عالمی دن کے حوالہ سے گرلز گائیڈ ہاؤس میں تربیتی کیمپ کی تقریب

منگل 20 نومبر 2018 22:36

سرگودھا۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن طارق محمود قاضی نے کہا ہے کہ طالبات کیلئے گرلز گائیڈ کی تر بیت انہیں زندگی میں کامیابیوں سے ہمکنار کر تی ہے ،انہیں دوسروں کے مسائل کے حل اور جذبہ انسانیت پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو تی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے حوالہ سے گرلز گائیڈ ہاؤس میں دو روزہ تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ا س موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وجیہہ ‘ انچارج گرلز گائیڈ صغریٰ عالم ‘ گرلز گائیڈ ز ودیگر متعلقہ خواتین نے شرکت کی، طارق محمود قاضی نے کہا کہ بچیوں کی بہترتربیت سے وہ مستقبل کی بہترین ماں ثابت ہو سکتی ہیں ، اس موقع پر انچارج گرلز گائیڈ صغریٰ عالم نے دو روزہ تربیتی کیمپ کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا جبکہ بچیوں نے حکومت پنجاب کے گرین و کلین مہم کے حوالہ سے ماڈل اور ٹیبلو پیش کئے ، کیمپ میں مجموعی طورپر آٹھ سکولوں کی طالبات نے حصہ لیا اوراختتام پر بچیوں میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں