سرگودھا شہر کے نجی ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 14:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سرگودھا شہر کے نجی ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نجی ہسپتال میں ڈلیوری کیلئے لیڈی ڈاکٹر سائرہ پاس گوجرہ کے بیرون ملک مقیم عمر دراز کی گلشن بی بی زیر علاج تھی جس نے ڈلیوری آپریشن میں 5 بچوں جن میں تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا ہے جہاں بچوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور زچہ بچے روبحصت بتلائے جا رہے ہیں ۔ خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہسپتال میں توجہ کا مرکز بن گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں