سرگودھا، مختلف محکموں نے ڈیلی ویجز پر بھرتی کئے گئے ملازمین کی تحقیقات شروع

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) مختلف محکموں نے ڈیلی ویجز پر بھرتی کئے گئے ملازمین کی تحقیقات شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق بلدیات سمیت مختلف محکموں میں ڈیلی ویجز پر ملازمین بھرتی ہوئے مگر ان کی تنخواہیں کون کون سیاستدان اور متعلقہ افسر کھاتا رہا ہے اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ڈیلی ویجز کی رپورٹ محکمہ اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں نے حاصل کرلی ہے جن کی روشنی میں تحقیقات کرکے ان کی تنخواہیں کھانوں والوں سے واپس خزانے میں جمع کرانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں