حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، چوہدری عامر سلطان چیمہ

منگل 23 اپریل 2019 14:53

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان تحریک ِ انصاف کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہاہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔ عمران خان ملک وقوم سے مخلص وزیر اعظم ہیں جو اپنی ذات کی بجائے قوم کے روشن مستقبل کے لئے دن رات کوشاں ہیں، موجودہ حکومت بہت جلد ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گے ۔

یہ بات انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے زیرِاہتمام چک نمبری135جنوبی میں کبڈی میچ کی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر سرگودھا ملک آفتاب احمد اعوان،پی ٹی آئی تحصیل سلانوالی کے صدر ملک کامران اعوان،عمیر چوہدری،عاصم گجر،علیم گجر سمیت سینکڑوں افراد ا موجود تھے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کبڈی کلب اور علیم گجر کبڈی کلب فیصل آباد میں میچ ہوا جوکہ علیم گجر کبڈی کلب فیصل آباد نے جیت لیا۔

چوہدری عامر سلطان چیمہ نے اس موقع پر مزید کہاکہ صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی ہوسکتا ہے، صحت کے لئے کھیل اورورزش انتہائی ضروری ہیں جن ملکوں میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں۔ موجودہ دور میں نوجوانوں کو اخلاقی بے راوی سے بچانے کے لئے کھیلوں کا فروغ بہت ضروری ہے، حکومت نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیاںکو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو تھوڑا صبر کرناپڑے گا انشاء اللہ بہت جلد معاشی صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی اور ہر طرف خوشحالی نظر آئے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں