تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں

پیر 17 جون 2019 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) سرگودھا شہر میں تجاوزات کیخلاف ایک بار پھر گرینڈ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں گزشتہ سال شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کرین آپریشن کے ذریعے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی مگر بلدیاتی ادارے ختم ہوتے ہی قبضہ مافیا نے پھر سرکاری اراضی پر پنجے گاڑھنا شروع کردیئے ہیں جبکہ دکانداروں نے حسب روایت دکانیں آگے بڑھانا شروع کردی ہیں خصوصاً اردو بازار، امین بازار، کچہری بازار، فیصل بازار، ریل بازار، مسلم بازار میں تجاوزات قائم کر لی ہیںدکانداروں نے فٹ پاتھوں کیساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی تجاوزات قائم کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے سرگودھا شہر میں تجاوزات کیخلاف ایک بار پھر گرینڈ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں