لائسنس عوام کا بنیادی حق ہے ,ڈی پی او

جمعرات 20 جون 2019 16:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) لائسنس عوام کا بنیادی حق ہے لیکن صرف اہل افراد ہی اس کے حصول کے حق دار ہیں ناتجربہ کار اشخاص کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ غیر قانونی طریقے سے لائسنس بنوانے پر لائسنس جاری اور حاصل کرنے والے دونوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے لائسنسنگ برانچ میں تعینات ہونے والے نئے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی شکایت پر متعلقہ شخص کا لائسنس منسوخ جبکہ اس میں ملوث عملے کو ملازمت سے برخاست کیاجائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے اور ان حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد کسی بھی دیگر وجہ موت سے زیادہ ہے جسکی ایک وجہ ناتجربہ کار ڈرائیورز ہیں جن کو آئندہ کسی صورت لائسنس جاری نہیں کیا جائیگا ۔ لوگوں کی جان کی حفاظت ہمارا فرض ہے اس سلسلہ میں مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں