عطائیوں کیخلاف مہم کے دوران 188عطائیوں کے کلینک اور میڈیکل سٹورز سیل

منگل 25 جون 2019 18:14

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) سرگودھا میں عطائیوں کیخلاف مہم کے دوران 188عطائیوں کے کلینک اور میڈیکل سٹورز سیل کئے گئے۔ جبکہ 298میڈیکل سٹوروں سے سیپل حاصل کئے گئے جن میں سے 22 میڈیکل سٹوروں میں سے ملنے والی ادویات غیر معیاری پائی گئی۔

(جاری ہے)

ا س سلسلہ میں ڈرگ انسپکٹر سرگودھا ثاقب جاوید نے بتایا کہ لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹورز چلانے پر 150 میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا۔

جبکہ مجموعی طور پر 200 سے زیادہ مقدمات عدالت کو بجھوائے گئے۔ ڈرگ کوٹ میں 22 کیسیز کا فیصلہ سناتے ہوئے ان میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو 25 لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عطائیوں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف حکومت کی ہدایت کی روشنی میں مہم جاری رہے گی۔ اس سلسلہ میں شہری بھی محکمہ صحت کیساتھ بھرپور رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں