ایس پی انوسٹی گیشن کی تھانہ کڑانہ میں کھلی کچہری

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ایس پی انوسٹی گیشن نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تھانہ کڑانہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں عوامی شکایات سنی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگوہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود نے تھانہ کڑانہ میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ڈی ایس پی صدر سرکل اختر علی وینس، ایس ایچ او تھانہ کڑانہ حافظ نوید اور متعلقہ تفتیشی افسران کو احکامات دیئے ۔ تفتیشی افسران کے زیر تفتیش مقدمات کاجائزہ بھی لیا اور فوری مقدمات کو یکسو ئی کے احکامات دیئے۔ تھانہ کاریکارڈ، تھانہ کی صفائی ، حوالات تھانہ کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ معاون پولیس کی کارکردگی کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں