سرگودھا، ٹریفک حادثات، نوجوان جاں بحق،8 زخمی

پیر 21 اکتوبر 2019 15:55

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سرگودھا میں ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق 8 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر ویگووال کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد نواز نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔ چک نمبری133 شمالی کے قریب ارشد نامی نوجوان کو جھنگ ملتان جانے والی تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدوید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

مانگنی پل کے قریب چنیوٹ کا غضنفر ،لعلو والی کے فلک شیر ،شوکت علی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جارہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی نے انہیں مار دی جس سے تینوں نوجوانوںکی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ شوکت کے سر میں بھی چوٹیں آئیں جسے لاہور شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ قینچی موڑ کے قریب ریس لگاتے ہوئے 2 موٹر سائیکل رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ،تمام زخمیوںکو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں