سرگودھا ، ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے سہولیات فر کے نام پر من مانے اضافی کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری،انتظامیہ خاموش تماشائی

بدھ 13 نومبر 2019 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) سرگودھا میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کے نام پر من مانے اضافی کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی،ذرائع کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ متعدد مرتبہ احکامات بھی جاری کر چکے ہیں جس پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، لاہور، رائوالپنڈی،جھنگ سمیت دیگر بین الاضلاعی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں سہولیات فراہم کرنے کے نام پر جاری لوٹ مار پر حکام نے چپ سادھ رکھی ہے ،کمپنیوں کی جانب سے ظاہر یہی کیا جاتا ہے کہ تجربہ کاراور خوش اخلاق عملے سے لے کر مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں مگر صورتحال اس کے برعکس ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسٹینڈ سے اسٹینڈ تک کرایہ وصول کیا جاتا ہے مگر ہر کمپنی نے راستے میں الگ سے غیر قانونی ٹرمینلز بنا رکھے ہیں ،یہی نہیں پوچھنے یا احتجاج کرنے پر مسافروں سے یہی خوش اخلاق عملہ بد سلوکی کرتا نظر آتا ہے ،اور ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں،شکایت سیل کے نام پر مسافروں کو الگ سے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ناانصافیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سخت اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں