سرگودھا،اینٹی کرپشن کی جانب سے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے جعلی دستاویزات پر بھرتی ہیڈڈرافٹسمین کی انکوائری فائل ملی بھگت سے دبا دی گئی

بدھ 13 نومبر 2019 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) اینٹی کرپشن کی جانب سے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے جعلی دستاویزات پر بھرتی ہونیوالے ہیڈڈرافٹسمین کی انکوائری فائل محکمہ کو واپس بھجوا دی جو ملی بھگت کر کے دبا دی گئی، ذرائع کے مطابق درخواست گزار طارق مسعود نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے رجوع کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ ڈرافٹسمین محمد اعظم جو کہ ساز باز کر کے بھرتی ہوا اور محکمہ کو اب تک کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے،نشاندہی کرنے پر محکمہ اینٹی کرپشن جون 2019میں انکوائری شروع کی مگر کچھ ہی روز فائل محکمانہ رپورٹ منگوانے کیلئے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی جس کے بعد اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور متذکرہ ڈرافٹسمین بدستور مراعات اور بھاری تنخواہ وصول کر کے سیٹ پر براجمان ہے ، جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں